اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گلگت کی اننتظامیہ کے سربراہ نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ انہوں نے نقص امن کو جواز بنا کر دفعہ 5(1)۔اے کے تحت 45 روز کے لیے گلگت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپٹی کمشنر گلگت حمزہ سالک کا کہنا ہے کہ گلگت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر یہ اقدام اٹھائے گئے اور اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ مختلف کلعدم جماعتوں کے سربراہان اور رہنماوں پر بھی اسی دفعہ کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ ان میں مولانا احمد لدھیانوی، مولانا مسعود الرحمان عثمانی، مولانا اورنگزیب فاروقی اور مولانا آصف عثمان شامل ہے۔ کلعدم جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پابندی سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، اسے صوبائی حکومت کی بیلنس پالیسی اور متعصبانہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے صوبائی حکومت کے سربراہ جن پر پہلے ہی متعصب اور جانبدار ہونے کے الزامات ہیں، اس میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ انکی شخصیت مزید متنازعہ ہوگی۔
.......
/169